• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنہ اوڑک دھرنا کمیٹی کے خلاف بے بنیاد مہم قابل مذمت ہے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ہنہ اوڑک کے قبائلی عمائدین مفتی رحمت اللہ ، عجب خان کاکڑ ، ملک نسیم کاکڑ ، مولوی علی جان ، ملک آصف کاکڑ اور شہداء کے لواحقین نے پیر کو مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا دھرنا اصولوں کے مطابق تھاہم نے حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھے تھے جو حکومت نے تسلیم کرلیے مخصوص لابی ہمارے خلاف منظم پروپیگنڈہ کر رہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں وقت آنے پر تمام پروپیگنڈوں کا جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے مغویوں کی بحفاظت بازیابی ، علاقے میں امن کےقیام اور علاقے کے پہاڑوں کو امن دشمن عناصر سے پاک کرنے کامطالبہ کیاتھا حکومت نے ہمارے تینوں مطالبات تسلیم کیے اس لیے ہم نے متفقہ طور پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا سوشل میڈیا پر چند مخصوص اور مفاد پرست عناصر نے شہداء کے لواحقین کی دل آزاری کی اور ہنہ اوڑک دھرنا کمیٹی کے خلاف بے بنیاد مہم شروع کی جس کی شدید مذمت تمام بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید