کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں دوسرے بلدیاتی ضمنی انتخابات 2026 کے شفاف، منصفانہ اور مؤثر انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تعینات ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرزکے لیے آن لائن تربیتی سیشنز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لئے گئے۔ تربیتی سیشنز میں انتخابی قوانین، انتخابی طریقہ کار، پولنگ کے انتظامات، انتخابی ضابطہ اخلاق اور انتخابی عمل سے متعلق اہم امور پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی تاکہ انتخابات آزاد، منصفانہ، شفاف اور مؤثر انداز میں منعقد کیے جاسکیں۔ ریٹرننگ آفیسرز کے تربیتی سیشن کے ٹرینر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سید نذیر احمد شاہ جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کے تربیتی سیشن کے ٹرینر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مستونگ سید احسان اللہ شاہ تھے. یاد رہے کہ دوسرے بلدیاتی ضمنی انتخابات 2026 کے لیے پولنگ 09 اگست 2026 کو ہوگی۔