• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر بلوچستان جعفرمندوخیل سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے عورت فاؤنڈیشن کوئٹہ کی ٹیم نے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر علاءالدین خلجی کی سربراہی میں ملاقات کی ٹیم نے گورنر بلوچستان کو ادارے کے مشن ،خدمات اورکاوشوں سے آگاہ کیا اور یادگاری کتاب کی تقریبِ رونمائی کے انعقاد کی تجویز پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ یہ تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کرنے کی اجازت اور سرپرستی کی جائےگورنر بلوچستان نے تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے تقریب کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کوئٹہ سے مزید