• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ عبداللہ میں ڈیمز کی تعمیر یقینی بنائی جائے، انجینئر کلیم اللہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) قلعہ عبداللہ کے رہائشی انجینئر کلیم اللہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں زرعی شعبے کو تباہی سے بچانے کے لئےنئے ڈیمز کی تعمیر اور خستہ حال ڈیمز کی مرمت کو یقینی بنایا جائےیہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ میں لوگوں کی اکثریت زراعت اور گلہ بانی سے وابستہ ہے تاہم زیرزمین پانی کی سطح نیچے گرنے کے باعث پھل دار درخت خشک ہورہے زمینداروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہےڈیم نہ ہونے کے باعث بارشوں کا پانی ضائع ہوجاتا ہے جس سے شعبہ زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
کوئٹہ سے مزید