راولپنڈی، اسلام آباد، گوجر خان (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار، نمائندہ جنگ) جڑواں شہروں میں وارداتیں جاری ہیں ۔شہری 15موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیوں میں لاکھوں روپے، موبائل فونز ،طلائی زیورات لوٹ لئے گئے۔ راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 12موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے، تھانہ نصیرآباد کے علاقہ اقبال مسجد چاکرہ کے قریب نامعلوم ملزم نے ارشاد مسیح کوگن پوائنٹ پر روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائر مار کر اسے زخمی کردیا،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ سوزوکی سٹاپ کے قریب ابرار سے 15ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ گوجرخان کے علاقہ ڈھوک وصلہ اراضی چوہڑمل میں ابرار کے گھر6ڈاکوداخل ہوئے اسلحہ کی نوک پر ملزمان گھر سے 18تولے کے طلائی زیورات، 8 ایم ایم رائفل، ریوالوراور 4لاکھ روپے ،مندرہ میں زبیر کے گھر تین ڈاکوداخل ہوئے جو گن پوائنٹ پر گھر سے 8تولے کے طلائی زیورات،چاندی کے زیور، پسٹل 30بور راڈوگھڑی، تھانہ دھمیال کے علاقہ خان کالونی میں 3 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرعدیل سے چار ہزار روپے، موبائل، 2اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ، تھانہ روات کے علاقہ کے آرایل سوسائٹی میں سلطان امر خان اور حسین شاہ سے اسلحہ کی نوک پر 2نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل، موبائل، 7ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔