راولپنڈی (حافظ وسیم اخترسٹاف رپورٹر) پنجاب بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف رواں برس اب تک 32 ہزار سے زیادہ مقدمات درج کئے گئے ،پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس ضمن میں یکم جنوری 2026سے تاحال صوبے بھرمیں 32ہزار ایک سوااکاسی ایف آئی آرز کااندراج کیاگیاہے اور ان مقدمات میں 23ہزار439ملزموں کوگرفتار کیا جا چکا ہے، بجلی چوری کے 20ہزار 268مقدمات کے چالان مکمل کرکے عدالتوں میں بھیجے گئے جن میں 2ہزار 5سو 21 ملزموں کوجرمانے اور سزائیں ہوئیں ۔