راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ دھمیال کے علاقہ میں فائرنگ کر کے 36سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق یوسف ولد نواب خان قوم خٹک کو بدھ کے روز چکری روڈ بنی سٹاپ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔