راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نےریجنل آفس سی سی ڈی راولپنڈی کا دورہ کیا،جہاںریجنل آفیسر سی سی ڈی حسن جہانگیر وٹو نے انہیں سی سی ڈی کی ورکنگ اور کارکردگی پر بریفنگ دی، سی پی او نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران کو سرٹیفکیٹس دئیے اور کارکردگی کو سراہا۔