• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت کا ملاکنڈ اور قبائلی اضلاع میں سیلز ٹیکس واپس لینے کا اعلان

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت کا ملاکنڈ اور قبائلی اضلاع میں سیلز ٹیکس واپس لینے کا اعلان، ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں وفاقی ٹیکسوں کے نفاذ معاملے پر گرینڈ جرگہ، وزیراعلیٰ اورگورنرKPسمیت پارلیمنٹرینز، سیاسی قائدین ، تاجرتنظیموں کے صدورکی شرکت، وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں صوبائی حکومت کے زیر اہتمام ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں وفاقی ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی کابینہ کے اراکین، خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز، سیاسی جماعتوں کے صوبائی صدور و جنرل سیکرٹریز، منتخب عوامی نمائندوں، ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی پارلیمنٹیرینز، اور ضم شدہ اضلاع و مالاکنڈ ڈویژن کی تاجر تنظیموں کے صدور نے شرکت کی۔ گرینڈ جرگے میں ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں وفاقی ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف مختلف تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید