کراچی (اسٹاف رپورٹر) درخشاں تھانے کے 4 اہلکار شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے الزام میں معطل کر دیئے گئے ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کے مطابق معطل کیے گئے چاروں اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا گیا ، پولیس اہلکاروں پر الزام ہے کہ انھوں نے چیکنگ کے دوران شہری کو روکا اور اسے بلاجواز گاڑی میں مختلف سڑکوں پر گھماتے رہے اور بعدازاں شہری سے 50 ہزار روپے نقد وصول کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا ، شہری کی جانب سے اہلکاروں پر مزید رقم لینے کا بھی الزام عائد کیا ہے جس کی مزید تصدیق کی جا رہی ہے ، ایس ایس پی کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں 2 پولیس اہلکار درخشاں تھانے کے جبکہ 2 اہلکاروں کا تعلق شاہین فورس سے ہے جبکہ شہری کا بھی پولیس بیان قلمبند کرتے ہوئے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔