کراچی (اسد ابن حسن) ایڈیشنل ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسٹیبلشمنٹ کراچی رینج ارشد احمد صدیقی نے ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس اور دیگر پولیس کے آٹھ متعلقہ اعلی افسران کو مراسلے تحریر کیے ہیں کہ سندھ پولیس کے 656 سب انسپیکٹرز جنہوں نے برسوں سے "اپر اسکول کورس" میں شرکت نہیں کی ہے ان کے لیے "اردلی روم" منعقد کیا جا رہا ہے۔ لہذا مذکورہ سب انسپیکٹرز کو اس میں حاضر ہونے کی تاریخوں سے آگاہ کیا جائے۔