• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے عادل راجا اور شہزاد اکبر حملہ کیس میں غیر ملکی طاقت کا الزام واپس لے لیا

لندن (مرتضی علی شاہ) برطانیہ نے عادل راجا اور شہزاد اکبر حملہ کیس میں غیر ملکی طاقت کا الزام واپس لے لیا، نیشنل سکیورٹی ایکٹ دفعات پر انحصار ختم، مقدمہ محدود، پراسیکیوٹر کا کہنا تھا ملزمان کو غیر ملکی طاقت کا علم نہیں تھا، استغاثہ کے مطابق مبینہ طور پر ملزم کرائے کے غنڈے تھے اور حملے منظم منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے تھے۔ برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے سابق پاکستانی حکومتی احتساب مشیر مرزا شہزاد اکبر اور سابق فوجی افسر و یوٹیوبر عادل راجا کے مقدمے میں برطانیہ کے نیشنل سکیورٹی ایکٹ اور غیر ملکی طاقت سے متعلق الزامات واپس لے لیے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید