لاہور(جنرل رپورٹر)سمپارس یونین پاکستان ریلوے کے مرکزی چیئرمین راجہ محمد عرفان کی قیادت میں مرکزی رہنماؤں کے 15رکنی وفد نے گزشتہ روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سمپارس یونین کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کو توجہ سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ریلوے اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ملاقات میں سمپارس یونین کے مرکزی وائس چیئرمین ارشد گجر، صدر عبدالخالق مہر، چیف آرگنائزر محمد علی، جنرل سیکرٹری محمد اقبال، پشاور ڈویژن سے محمد ابراہیم، ملتان ڈویژن سے رانا ارشاد، سکھر ڈویژن سے چوہدری محمد رفیق اور کوئٹہ ڈویژن سے مقصود احمد سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔