• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنا عوام دشمن فیصلہ، مرکزی مسلم لیگ

لاہور (خبر نگار) مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کی مجوزہ پالیسی کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مہنگائی، بے یقینی اور معاشی بدحالی میں مزید اضافہ کرے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش، زراعت، صنعت و روزمرہ کی ہر چیز کی قیمت متاثر ہو گی۔
لاہور سے مزید