لاہور (خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکو لیگل جاری کرنے کے عمل کو آن لائن نظام کے تحت یقینی بنایا جائے۔ ایم ایس حضرات اس حوالہ سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ میڈیکو لیگل کی مینوئل رپورٹس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکو لیگل کیسز کی رپورٹنگ کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقدہوا۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے اجلاس میں شرکت کی۔