لاہور (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف پنجاب کسان ونگ اعجاز شفیع نے پنجاب میں آٹے، روٹی اور گندم کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں 10اور 20کلوگرام آٹے کے سرکاری نرخوں والے تھیلے مارکیٹ سے تقریباً غائب ہو چکے ہیں۔ 10کلو آٹے کا تھیلا عوام کو ساڑھے بارہ سو روپے میں بھی دستیاب نہیں، جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلا سرکاری قیمت 2,200روپے کے بجائے بلیک مارکیٹ میں ڈھائی ہزار روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔