• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسکلز ڈیویلپمنٹ فنڈ کے ٹینگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور (خبر نگار) پنجاب اسکلز ڈیویلپمنٹ فنڈ (PSDF) نے بین الاقوامی معیار کی فنی و پیشہ ورانہ تربیت (TVET) کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے لیے عالمی روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ٹینگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ (TANG Chinese Education & Technology Ltd.) اور چائنا گلوبل پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل سرٹیفیکیشن سینٹر (CGPTC) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے۔ اس شراکت داری کے تحت پنجاب بھر کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی مہارتوں کی تربیت، صنعت سے روابط اور انسانی وسائل کی ترقی کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں تینوں اداروں کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ چائنا پاکستان انڈسٹریل الائنس (CPIA) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ معاہدے پر پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد خان، ٹینگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے صدر و بانی لی جن سونگ، اور سی جی پی ٹی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ونسنٹ کیو نے دستخط کیے۔ اس تعاون کے تحت تعمیرات، انجینئرنگ، زراعت، ہاسپیٹیلٹی، سیاحت، چینی زبان، الیکٹرک وہیکلز، مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور ای کامرس سمیت ترجیحی شعبوں میں مشترکہ تربیتی پروگراموں کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
لاہور سے مزید