• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری اور ڈکیتی کی متعد وارداتیں،شہری لاکھوں روپے، قیمتی سامان سے محروم

لاہور (کرائم رپورٹر سے) چوری اور ڈکیتی کی متعد وارداتیں،شہری لاکھوں روپے،قیمتی سامان سے محروم۔ شاہدرہ ٹاؤن میں منشا علی سے 3لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں شعیب احمد سے 3لاکھ 5ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں مقصود احمد سے 2لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں نجیب اللہ خان سے 2لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ جوہر ٹاؤن میں نواز حسین سے 2لاکھ 35ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ادھر جنوبی چھاؤنی میں آصف علی اور لٹن روڈ میں خالد محمود کی گاڑیاں چوری ہو گئیں، لاری اڈا میں عمران حسین، باغبانپورہ میں طاہر محمود ماڈل ٹاؤن میں سلیم اختر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
لاہور سے مزید