• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کی آمدن 88ارب سے بڑھ کر 115ارب روپے تک پہنچ چکی، حنیف عباسی

لاہور (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی آمدن 88ارب سے بڑھ کر 115ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ریلوے میں بھرتیاں مکمل شفافیت اور میرٹ پر کی جا رہی ہیں، کسی سفارش کو اہمیت نہیں دی گئی۔ریلویز پولیس ٹریننگ اسکول والٹن میں 69ویں ریکروٹ کورس اور دوسرے ایس آئی (لیگل) کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 875افسران و جوان، جن میں 87خواتین بھی شامل ہیں، نے تربیت مکمل کر کے قومی خدمت کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی تھے، جبکہ آئی جی ریلویز پولیس وصال فخر سلطان، پاکستان ریلویز اور مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران سمیت پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
لاہور سے مزید