پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کی مقامی عدالت نے حیات آباد فیز تھری میں 65سالہ خاتون کو گھر میں چھریوں کے پے درپے وار کرکے قتل کرنے کے جرم میں ملوث ملزم کو 25سال قید کی سزا سنا دی۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے ظاہر شاہ مروت اور بشیر خان ایڈووکیٹس نے پیروی کی۔ایڈیشنل سیشن جج امتیاز علی نے مقدمے کی سماعت کے بعد ملزم پر کو جرم ثابت ہونے پر 25سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔ مقدمے میں مدعی کی جانب سے ظاہر شاہ مروت اور بشیر احمد خان ایڈووکیٹس نے پیروی کی، جبکہ عدالت نے شواہد کی بنیاد پر ملزم کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 25 سال قید کی سزا سنا دی۔