• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھندو، 17سالہ لڑکا پرانی دشمنی پر قتل، فائرنگ سے ماموں زاد زخمی

پشاور (نیوز رپورٹر) تھانہ پھندو کے علاقہ وارث آباد میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر 17سالہ نوجوان مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق جبکہ ماموں زاد شدید زخمی ہوگیا ہے۔ مجروح محمد یاسین  نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے پھوپھی زاد ایاز ولد یوسف سکنہ زرگر آباد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پھندو کے علاقہ وارث آباد کسی کام کے سلسلے میں آئے تھے جہاں ملزم علی سکنہ تاج چوک وہاں پہلے سے مسلح موجود تھاجس کی آواز پر ہم رکے تو ملزم نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی۔ ہم دونوں سینے پر گولیاں لگنے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سے گرگئے۔ اخون آباد کے مقامی رہائشی ہمیں ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ پھوپھی زاد ایاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گیا، جبکہ ملزم ارتکابِ جرم کے بعد فرار ہوگیا۔ فریقین میں سابقہ دشمنی چلی آرہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سےاہم شواہد اکٹھی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف قتل و اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
پشاور سے مزید