• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر زراعت کی صدارت میں ضلع سوات میں کھلی کچہری کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے زراعت میاں محمد عمر کاکا خیل کی زیر صدارت ضلع سوات میں محکمہ زراعت سوات کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ کھلی کچہری میں اراکین صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان، سلطان روم خان ، اختر خان ایڈوکیٹ ، محکمہ زراعت کے افسران، کسانوں، سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران شرکاء نے ضلع سوات میں زرعی شعبے کو درپیش مسائل، ترقیاتی ضروریات، کسانوں کے تحفظات، شکایات اور مختلف تجاویز سے مشیر زراعت کو آگاہ کیا۔ مشیر زراعت میاں محمد عمر نے تمام مسائل و تجاویز کو توجہ سے سنا اور متعدد شکایات کے فوری ازالے کیلئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں جبکہ دیگر معاملات کو قانونی اور انتظامی کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کے سپرد کرتے ہوئے ان پر جلد پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے مشیر زراعت میاں محمد عمر نے کہا کہ زمینداروں کے مسائل کا حل صوبائی حکومت اور محکمہ زراعت کی اولین ترجیح ہے۔
پشاور سے مزید