راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نالہ لئی میں گرنے والے معصوم بچے کو بچاتے ہوئے والد بھی پانی کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گیا، ریسکیو 1122نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے والد کی لاش کو نکال لیا جبکہ تلاش کے باوجودبچے کاسراغ نہ مل سکا، گلستان کالونی لین نمبر 3کے رہائشی 36سالہ مہربان خان ولد صاحب زمان کا 6 سالہ معصوم بیٹا محمد زاہد نالہ لئی کے قریب کھیلتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں جا گرا،بچے کو ڈوبتا دیکھ کر اس کےوالد مہربان خان نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بیٹے کو بچانے کے لیے فوراً نالے میں چھلانگ لگا دی، تاہم پانی کی گہرائی اور تیز بہاؤ کے باعث دونوں باپ بیٹا پانی میں ڈوب گئے۔