راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 3افراد جان کی بازی ہار گئے، پسند کی شادی کرے والے شخص کو قتل کر دیا گیا، ڈمپر کی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہو گیا، تھانہ روات کو عذراپروین نے بتایاکہ میرے خاوند محمد اظہر نے جوکہ جنریٹرمکینک تھااپنی خالہ کی بیٹی معظمہ بتول سے 4ماہ قبل میری اجازت سے کورٹ میرج کی تھی جوکہ 9جولائی کوناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر دیرہ نزد لڑی ملانہ چلی گئی ،جس کولینے کے لئے اظہر ان کے گھرگیا جہاں معظمہ کے والد نواب خان اور بھائی حسیب نےباہم صلاح مشورہ ہوکر میرے خاوند محمداظہر کوماتھے پر فائرمار کرقتل کردیا،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ پشاور روڈ پر چشتی آباد سٹاپ کے قریب ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،ادھر سینٹرل جیل اڈیالہ کاقیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔