• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری گاڑی اور 11موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں شہری گاڑی اور 11موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں جاری ہیں،موبائل فونز،نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔راولپنڈی ،اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہو گئے، تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید میں عدنان خان وغیرہ سے گن پوائنٹ پر 80لاکھ روپے ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گلشن آباد میں اسلحہ کی نوک پراحمدحسین کاموٹرسائیکل ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ اعوان مارکیٹ میں ہئیر سیلون سے2موٹرسائیکل سوار10ہزار روپے اور 2موبائل، تھانہ گوجر خان کے علاقہ صندل روڈ پرشوکت سے اسلحہ کی نوک پر 45ہزار روپے ،موبائل اور 2چھوٹے ڈرم ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ ڈھیری حسن آباد میں عامر سلطان کاموبائل،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سے نعمان سے موبائل چھین لیا گیا، عدنان عباس کے فلیٹ سے 2موبائل ،گلستان کالونی لین 3میں کامرانوغیرہ کےرہائشی کمرے سے2موبائل ،2لیپ ٹاپ، ساڑھے 21ہزار روپے، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ ، بوستان ویلی میں احمدرضا کی ہمشیرہ کے گھر سے 5تولے کی طلائی چوڑیاں ، ڈھوک حافظ میں محمدعلی کے ہوٹل سے ایک لاکھ 98ہزار روپے ،سنگرال میں زعفران کی دکان کاتالہ توڑ کر2لاکھ 80ہزار روپے ،اور دیگرسامان چوری کرلئے گئے، اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی، 4موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات، موبائل فونزاور نقدی وغیرہ سے محروم ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید