راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )اسلام آباد راولپنڈی میں پولیس کی مختلف کارروائیاں،31 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے۔ آئس، چرس، ہیروئن، پستول، کلاشنکوف، رائفل معہ ایمونیشن اور مسروقہ موٹرسائیکل و دیگر اشیاء برآمدکر لی گئیں۔ اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمدکرلیا، اسلام آباد پولیس، تھانہ سمبل، تھانہ سبزی منڈی،تھانہ کھنہ، ،تھانہ نیلور، تھانہ بہارہ کہو، ،تھانہ شمس کالونی،تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ بنی گالا پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,380 گرام آئس، 2,780گرام چرس، 2,800گرام ہیروئن ، مختلف بور کے چار عدد پستول ،ایک کلاشنکوف اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کی گئی۔