• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز آباد میں گینگ وار سے منسلک فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقداد میں گٹکا بر آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی سول حساس ادارے نے عزیز آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر گینگ وار سے منسلک شہر کی بڑی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مارا، جہاں سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا، ماوا اور لاکھوں روپے مالیت کی چھالیا برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ گٹکا فیکٹری گینگ وار سے منسلک بدنام زمانہ کارندوں نصیر چوچا اور حاجی ریاست کے زیر سرپرستی چلائی جارہی تھی۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں تیار شدہ گٹکا، ماوا اور خام مال قبضے میں لیا گیا، ذرائع کے مطابق عزیز آباد میں قائم یہ فیکٹری شہر میں موجود سب سے بڑی گٹکا فیکٹریوں میں شمار کی جاتی تھی، جہاں سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گٹکا اور ماوا سپلائی کیا جاتا تھا، ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران نصیر چوچا کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ دیگر افراد اور نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید