• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدنامِ منشیات فروش انمول عرف پنکی کا بھائی گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گھوڑا چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ منشیات فروش انمول عرف پنکی کے بھائی کامران مراد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے دو کلوگرام سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس، آدھا کلوگرام آئس، ایک موبائل فون، پرس، قومی شناختی کارڈ اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے ، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن کی مبینہ سپلائی میں ملوث تھا اور منشیات فروشی کے مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید