• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن، تشویشناک حالت میں لائی گئی خاتون نجی اسپتال میں دم توڑ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں لائی جانے والی 35 سالہ عائشہ زینت زوجہ انورشاہ دوران علاج دم توڑگئی، خاتون قائد آباد کی رہائشی اورتین سالہ بیٹے کی ماں تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کسی نجی محفل میں شرکت کے لیے کلفٹن آئی تھی شبہ ہے کہ نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئی تاہم حتمی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوگا، پولیس کے مطابق خاتون کے شوہرنے بتایا کہ اس کی بیوی ہفتے کی شب ایک دوست کے ہمراہ منگنی میں جانے کا کہہ کر گھر سے گئی تھی اورپھر واپس نہیں آئی، ایس ایچ اونے بتایا کہ خاتون کو2 نامعلوم افراد انتہائی تشویشناک حالت میں نجی اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید