• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر، موٹر سائیکل سوار ملزم نے گھرکے باہر کھیلتے ہوئے 2 سالہ بچے کو مبینہ اغوا کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھرکے باہر کھیلتے ہوئے2 سالہ اذان کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مبینہ طور پراغوا کرلیا، مغوی بچے کےوالد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ، منگھوپیر پولیس کے مطابق اذان ہفتے کی شام 8 بج کر 40منٹ پر لاپتا ہوا، والدہ جوتے تبدیل کرنے گھر کے اندر گئی تو واپس آکر دیکھا بیٹا موجود نہیں تھا، پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار کو اذان کو لیکر سوسائٹی سے باہر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید