کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کی والدہ کو طبعیت کی خرابی پر ایف بی ایریا میں واقع اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدے دار کارکنان کی بڑی تعداد نے اسپتال پہنچ کر عیادت کی ۔ k سندھ حکومت شہریوں اور کاروباری طبقے کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی، حلیم عادل کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بلڈرز اور تعمیراتی منصوبوں پر بھتہ خوروں کی جانب سے فائرنگ اور بھتہ طلبی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہریوں اور کاروباری طبقے کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ایسے واقعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ بھتہ خور مافیا کراچی میں ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گیاہے، جس سے سرمایہ کار اور کاروباری طبقہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھتہ خوری اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔