• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مہنگائی کا جن قابو کرنے کیلئے ہنگامی اور مؤثراقدامات کرے، شاداب نقشبندی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کے لیے ہنگامی اور مؤثر اقدامات کرے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عوام شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں، عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیے بغیر پائیدار ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا،مایوسیوں اور محرومیوں کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ عوامی فلاح کو ترجیح دی جائے، بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ حد تک کمی لائی جائے اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے خصوصی ریلیف پیکج متعارف کرائے جائیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید