• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند بی بی روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم میں آگ، دھماکے سے دو ٹکڑے ہوگئے، کیش محفوظ رہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چاند بی بی روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم میں آگ لگنے سے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں مشین کے دو ٹکڑے ہو گئے، کیش محفوظ رہا،بوتھ کے شیشے ٹوٹ گئے،پولیس نے بتایاکہ واقعہ ہفتے کی رات8 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا ، اطلاع پرپولیس حکام اوربینک کا عملہ بھی موقع پرپہنچ گیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق پہلے کوئی تکنیکی خرابی ہوئی اس کے بعد آگ لگی اور پھر دھماکہ ہوا، واقعے کے وقت کوئی شخص اے ٹی ایم میں موجود نہیں تھا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید