• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں معصوم بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات افسوسناک ہیں، پی ٹی آئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے کہا ہے کہ سندھ میں معصوم بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے کیسز انتہائی دردناک اور افسوسناک ہیں، اور یہ سوال اٹھتا ہے کہ آخر سندھ ہی میں ایسے سنگین کیسز مسلسل کیوں بڑھ رہے ہیں؟ انہوں نے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید