• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نے کراچی کے وسائل کی لوٹ سیل لگا دی، سیف الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی پی نے اقتدار کے آخری چند دن باقی دیکھ کر کراچی کے وسائل کی لوٹ سیل لگا دی ہے اسٹیڈیم روڈ پر 28 ایکڑ، نارتھ ناظم آباد کی 15 ایکڑ، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمین کراچی کے عوام کی ملکیت ہے، زمین کو اس کے طے شدہ مقاصد اور شہر کے عوام کی فلاح کے لئے استعمال ہونا چاہئیے، اسے نجی مالکان اور پرائیویٹ گروپ کے حوالے کرنا بدترین کرپشن ہوگی ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کی کھربوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی کی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے نام پر نجی پارٹیوں کو منتقلی کی خبر وں باعث تشویش ہیں ، کراچی کی بہت ہی قیمتی زمینوں کی قانونی شکل دے کر بندر بانت کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کے ڈی اے حکام کی تنخواہوں کے لئے زمینوں کی فروخت کی دلیل شرمناک ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید