• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خون کے عطیات دینا انسانیت کی عظیم خدمت ہے، مولانا فضل سبحان

کراچی (جنگ نیوز) العصر فائونڈیشن کے چیئرمین معروف مبلغ مولانا فضل سبحان نے کہا ہے کہ انسانیت کی جان بچانے کیلئے خون کی عطیات دینا انسانیت کی عظیم خدمت ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہارآگرہ تاج کالونی میں بلڈ ڈونرز گروپ آف سوسائٹیز اور فاطمید فائونڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ بلڈ کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے نوجوانوں کی اس کاوش کو بھی بھرپور سراہا ۔ کیمپ میں درجنوں نوجوانوں نے جوش وخروش سے حصہ لیا اور خون کے عطیات جمع کروائے ۔ اس موقع پر بی جی ڈی ایس کے چیئرمین فرحان میمن نے بھی کیمپ کا دورہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری کے نوجوان ہمیشہ سے ہی خون کے عطیات میں پیش پیش رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں بلڈ ڈونیشن کی مہم پورے جو ش وخروش سے جاری ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید