• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعہ کربلا نے قربانی کی روشن مثال قائم کی، علامہ شوکت سیالوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت کراچی کے نائب ناظم علامہ شوکت حسین سیالوی نے کہاہے کہ واقعہ کربلا تاریخِ اسلام کا وہ عظیم باب ہے جس نے حق، صداقت، صبر، استقامت اور دینِ اسلام کی سربلندی کیلئے لازوال قربانی کی روشن مثال قائم کی، حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا نے اپنے جانثار رفقاء اور اہلِ بیتِ اطہارؓ کے ساتھ ظلم و جبر کے سامنے سر نہ جھکا کر قیامت تک آنے والی نسلوں کو باطل کے خلاف ڈٹ جانے اور حق پر ثابت قدم رہنے کا درس دیا، سینٹرل فائر بریگیڈ میں منعقدہ شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اہلِ بیتِ اطہارؓ ،اصحاب ِرسالتؐ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ان پاک نفوس قدسیہ کی سیرت ہمیں صبر، استقامت، ایثار اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر آزمائش کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ عطا کرتی ہے، انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ شہدائے کربلا کی قربانیوں سے سبق حاصل کر یں اور اسلامی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنا ئیں ،کانفرنس میں جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے ناظم سید رفیق شاہ سمیت اہلِ علاقہ، علماء کرام، عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید