کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملوں اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا مقصد مسلمانوں کوتقسیم کرکے کمزور کرنا انہیں آپس میں لڑانا اور مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا ہے جس کا فائدہ گریٹر اسرائیل کے شیطانی منصوبے کو ہوگا، یہ اقدام امریکی سرپرستی میں عرب علاقوں پر قبضے کی سہولت کاری ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، اسلامی جمہوری ایران نے امت مسلمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکی استکبار کے خلاف قیام کیا ہے امت مسلمہ اور غیرت مند انسان ایران کے حامی ہیں، عرب ممالک کو امریکہ سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ایران کا ساتھ دینا چاہیے ، امریکی غرورچکنا چور ہوچکا ہے وہ دھول چاٹنے پر مجبور ہوا اور مزیدجھکنے پر مجبور ہوگا ۔