کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے7افراد تیز لہروں سے ٹکرانے کےبعد ڈوب گئے تاہم ریسکیوٹیم نے ان افراد کوبچا لیا،2 افراد 22 سالہ معیظ ولد شمیم اور 23 سالہ جیزیم ولد عدیل کوسمندر سے نیم بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا جنہیں سول ٹراما سینٹرل منتقل کردیا گیا، دیگر افراد میں 19 سالہ حوزن، 24 سالہ علی، 22 سالہ علی مبارک اور 26 سالہ سعید احمد شامل ہیں ،پولیس کے مطابق گلشن اقبال سے دوستوں پر مشتمل گروپ پکنک کے لیے ٹرٹل بیچ پہنچا تھا۔