• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی گڈز کیریئرز نے پیٹرولیم کی قیمت کے روزانہ تعین کو مسترد کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن نےحکومت کے ڈیزل /پٹرول کے روانہ قیمت کا تعین کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کر دیاایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ندیم اختر آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت فوری طورپر اپنے اس فیصلے کو واپس لےبصورت دیگر پورے پاکستان کی ٹرانسپورٹ کو اپنے گوداموں میں کھڑا اور دفاتر بند کردیں گےوہ اتوار کو ہاکس بے ٹرک اسٹینڈ میں پریس کانفرنس کررہے تھےانہوں نے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے پاکستان میں ڈیزل /پٹرول کی قیمت کاتعین مذاق بنا دیا گیا ہے پہلے کسی دور میں سالانہ بجٹ میں ڈیزل /پٹرول کی قیمت کا تعین ہوا کرتا تھا پھر 6ماہ بعد یا منی بجٹ میں یہ اتار چڑھاو دیکھنے کو ملتا تھا جوں جوں جمہوریت ترقی کرتی گئی ڈیزل /پٹرول کی قیمتوں کا تعین پہلے ماہانہ پھر 15دن بعد اور مذید ترقی کر کے 7 دن کے بعد کی جانے لگیں اب سنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار صاحب لندن گئے تھے جہاں ان کے مشاہدہ میں یہ بات آئی کہ ترقی کرنے کیلئے ڈیزل /پٹرول کی قیمت کاتعین روزانہ کی بنیاد پر کرنا بہت ضروری ہے جس پر اب پاکستان کی حکومت نے بھی فوری ترقی کرنے کیلئے ڈیزل /پٹرول کی قیمت کا تعین اوگرا کو روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا اختیار دے دیا ہےہم پاکستان کے گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر کی سب سے بڑی اور منتخب نمائندہ تنظیم کراچی گڈز کیرئیرز ایسوسی ایشن کے منتخب نمائندوں کی جانب سے پاکستان کے عوام کو بالعموم اور حکومت پاکستان کے بالخصوص یہ بات واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کو کوئی بھی ٹرانسپورٹر خواہ وہ گڈز ٹرانسپورٹر ہو ،پبلک ٹرانسپوٹر ہو ،مزدا والا ہو، سوزوکی والا ہو ، بسیں اور کوچیں چلانے والے ہوں ہم سب انتہائی محب وطن لوگ ہیں اور یہ واحد سیکٹر ہے کہ جس کو حکومت کی جانب سے کبھی کوئی سہولت مہیا نہیں کی گئی ۔ ہمیں اگر بنک بھی گاڑیاں دیتا ہے تو انتہائی ظالمانہ سود کے ساتھ ڈیزل کے سب سے بڑے خریدار ہم ہیں ۔کوئی شکایت سننے والا نہیں کوئی داد رسی کرنے والا نہیں ہے۔ندیم اختر ّرائیں نے کہا کہ ہم حکومت کے ڈیزل /پٹرول کے روانہ قیمت کا تعین کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کررہے ہیں کہ فوری طورپر اپنے اس احمقانہ فیصلے کو واپس لیں بصورت دیگر ہم مجبور ہو جائیں گے کہ پورے پاکستان کی ٹرانسپورٹ کو اپنے گوداموں میں کھڑا کردیں اور اپنے دفاتر بند کردیں ۔ جس کے بعد ملک میں معیشت کا پہیہ رک جائے گا خوراک ، ادویات ،روزمرہ زندگی کی ضروریات کی اشیاء ،آٹا ، اشیاء خوردونوش اور ہر شعبہ کی ضروریات کا خام میٹریل اور تیار اجناس ہر گھر تک پہنچانے ، کراچی پورٹ سے امپورٹ کا سامان ملک کے طول وعرض میں پہنچانے اور فیکٹریوں سے تیار سامان بیرون ملک پہچانے کیلئے پاکستان بھر سے کراچی پورٹ ،قاسم پورٹ اور گوادر پورٹ تک پہنچانے کا سلسلہ رک جائے گا، کراچی گڈز کیرئیرز ایسوسی ایشن کی کابینہ ملک کی تمام بڑی چھوٹی ایسوسی ایشنوں کے ساتھ رابطہ میں ہے اور فوری طور پر پاکستان کے تمام صوبوں کے نمائندوں کے ساتھ اتفاق رائے سے اپنے سخت ردعمل کاا علان کرنے جارہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید