کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر قومی ڈیڈی کیٹڈ فریٹ کوریڈور ماسٹر پلان تیار کرے،انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ اور بین الاقوامی تجارت کا سب سے بڑا گیٹ وے ہے، لیکن ٹریفک سے بھری سڑکوں اور فرسودہ ریلوے نظام کے باعث بندرگاہوں سے ملک بھر تک سامان کی ترسیل سست، مہنگی اور غیر مؤثر ہو چکی ہے۔ اگر پاکستان اپنی برآمدات میں اضافہ، صنعتی ترقی اور علاقائی تجارتی مسابقت کو بہتر بنانا چاہتا ہے توڈیڈی کیٹڈ فریٹ کوریڈورز کی تعمیر کو قومی ترجیح بنانا ہوگا پاسبان ایگزیکٹوز میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایک جامع اور طویل المدتی حکمت عملی کے تحت کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کو صنعتی علاقوں، اسپیشل اکنامک زونز، ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز، ڈرائی پورٹس، لاجسٹکس پارکس، قومی شاہراہوں اور ریلوے نیٹ ورک سے ملانے کے لیے سڑک اور ریل پر مبنی مخصوص فریٹ کوریڈورز قائم کرنے چاہئیں۔