ملتان (سٹاف رپورٹر ) شہری حقوق کونسل پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد فرحان الحق حقانی اور دیگر سماجی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق لنگاہ، خانزادہ ایم احسان خان سدوزئی، جواد امین قریشی اور ڈاکٹر اعجاز رسول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے برینڈ روڈ، دولت گیٹ، حسین آگاہی، چوک بازار ، حسن پروانہ ، نشتر روڈ ، ڈیرہ اڈا سے لے کر ایم ڈی اے چوک تکملتان کی اہم شاہراہیں خستہ حالی کا شکار ہیں،اہم تجارتی مراکز میں سڑکوں کی تباہ حالی اور سیوریج کے مسائل کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو چکا ہے،گاہکوں کا گزرنا محال ہو گیا ہےجس سے چھوٹے اور بڑے تاجروں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ،ضلعی انتظامیہ، واسا اور متعلقہ محکمے یا تو مکمل طور پر غیر فعال ہیں یا پھر عوامی مسائل سے بے خبر ،انہوں نے کہا کہ کام کی سست روی اس بات کا ثبوت ہے کہ متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملتان کے اہم تجارتی مراکز اور مرکزی شاہراہوں کی فوری بحالی کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورستشکیل دی جائے، ضلعی انتظامیہ اور واسا کے متعلقہ افسران کی مجرمانہ غفلت اور کام میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا جائے اور ان منصوبوں کیلئے مقررہ مدت ( ڈیڈ لائن ) کا اعلان کیا جائے اور کام کی شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔