ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ’’بیہیویئر بیسڈ سیفٹی ماڈیول‘‘ پر خصوصی سیمینار اور تربیتی لیکچر کا انعقاد کیا گیا،سیمینار سے ایچ ایس ای کنسلٹنٹ افشاں سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے شعبے میں کام کرنیوالے ہر ملازم کیلئے محفوظ رویہ اختیار کرنا ناگزیر ہے،فیلڈ میں پیش آنیوالے زیادہ تر حادثات غیر محتاط رویوں کے باعث رونما ہوتے ہیں جنہیں بروقت تربیت، احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کے ذریعے روکا جا سکتا ہے،انہوں نے شرکاپر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے سرکلوں میں فیلڈ سٹاف کو بیہیویئر بیسڈ سیفٹی کے اصولوں سے آگاہ کریں۔ انہیں ہر وقت الرٹ رکھیں اور دورانِ ڈیوٹی حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ میپکو میں حادثات کی شرح کو زیرو تک لایا جا سکے۔