• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثوں میں 4؍ افراد ہلاک،دو زخمی،ایک شخص کی خود کشی

ملتان، لودھراں، قادِرپور، کہروڑپکا، اوچ شریف (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ، نامہ نگار) ملتان ٹریفک حادثے میں2؍ افراد جاں بحق ایک زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل ، گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، قادرپور راں میں ٹریکٹر کی زد میں آ کر بچہ ہلاک، کہروڑپکا موٹر سائیکلز تصادم میں خاتون سامنے سے آنے والے پھٹہ رکشہ سے ٹکرا کر موقع پر جاں بحق خاوند زخمی، اوچ شریف ایکسپریس وے پر ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 25 سالہ ڈرائیور جاں بحق، تفصیل کے مطابق موٹرسائیکل سوار گلبراں ،حیدر علی اور اکرام ٹریکٹر کی ٹکر سے نیچے گرگئے پیچھے سے آنے والی بس نے گلبراں اور حیدر علی کو کچل ڈالا جو موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے ، اکرام کو بذریعہ ریسکیو 1122ایمبولینس تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، لودھراں مدینہ کالونی میں کامران نے گھریلو ناچاقی کے بعد گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ قادرپور راں میں سائیکل پر گھر سے ناشتہ لینے گیا، مین بازار کے سامنے ٹاٹے پور روڈ پر گزشتہ روز صبح سویرے 10 سالہ موسیٰ مبینہ طور پر ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔ گلزار حسین اپنی بیوی ناصرہ کے ہمراہ میلسی سے کہروڑپکا کی طرف آ رہے تھے کہ اللہ ورایا چوک کے قریب پمپ سے نکلنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر گر گئے پیچھے سے آنے والے رکشے نے دونوں کو ٹکر ماری جس کی بنا پر خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ گلزار کو ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اوچ شریف ایکسپریس وے پر پل چٹھہ کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 25 سالہ ڈرائیورآصف جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ نیند کی حالت میں آ گیا جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
ملتان سے مزید