• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹہ مزدوروں کی فلاح و بہبود ریاست و معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے‘رفیق رجوانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اورفلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم سپارک کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں لیبر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس کی صدارت سپارک کے بانی انیس جیلانی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے،کانفرنس میں سینٹر فار ہیومن رائٹس ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سیمسن سلامت، ڈائریکٹر لیبر رانا جمشید احمد، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ام فروہ ہمدانی، سپارک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عمر عمران، رائو عبدالقیوم شاہین لوکل گورنمنٹ،امجد بٹای او بی آئی، عدنان خان سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف سرکاری و سماجی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھٹہ مزدور معاشرے کا ایک اہم طبقہ ہیں، جنہیں بنیادی سہولتیں، بہتر کام کا ماحول اور قانونی حقوق کی فراہمی ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے،انہوں نے زور دیا کہ کم از کم اجرت سے متعلق قوانین پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنا کر بھٹہ مزدوروں کو درپیش متعدد مسائل حل کیے جا سکتے ہیں جب کہ سماجی تنظیم سپارک کے بانی انیس جیلانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انہیں بہتر مستقبل کے مواقع میسر آ سکیں، اس موقع پر خرم شہزاد، فیصل سلیم،محمد اویس، پروفیسر عبدالماجد وٹو، پیر عبید صدر پوری،امروزیہ رائو، سرفراز کلیمنٹ‘ سلطان محمود، رائو نوید مختار، محمد حسین کھوکھر اور طاہرہ بی بی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید