• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور،دوسرے مینگو فیسٹیول کا افتتاح، آموں سے محبت کرنے والوں کی شرکت

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان اور گولڈ کریسٹ مال لاہور کے باہمی اشتراک سے دوسرے مینگو فیسٹیول کا افتتاح رفیق خان مزاری نے کیا، فیسٹیول کے پہلے روز شہریوں، طلبہ، زرعی ماہرین، کاشتکاروں اور آم سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فیسٹیول میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے آم کے کاشتکاروں اور نمائش کنندگان نے اپنی بہترین پیداوار پیش کی۔ نمائش میں 70 سے زائد اقسام کے آم اور 30 سے زائد نمائشی اسٹالز لگائے گۓ، جہاں شرکاء کو آم کی مختلف اقسام، ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور زرعی جدت سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مقررین نے پاکستان کے آم کی عالمی شہرت کو مزید فروغ دینے، کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ایسے میلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مینگو فیسٹیول میں آم کی کاشت، تحقیق، پیداوار، ویلیو ایڈیشن، مارکیٹنگ اور برامدات سے متعلق مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا.اس موقع پر سید ابن حسین علی،سیدہ نرجس بطول چیف آپریٹنگ آفیسر گولڈ کریسٹ مل لاہور ،رشید احمد کراپ لائف پرائیویٹ لمیٹیڈ پاکستان،راناآصف حیات ٹیپو، لیکچرر عثمان خان ،محمد طارق،سد جعفر گیلانی سمیت مینگو گرورز اور شہریوں کی کثیر تعداد نے فیسٹیول میں شرکت کی۔ انہوں نے اس کامیاب انعقاد پر تمام شراکت دار اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام تحقیق، زراعت، صنعت اور عوام کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے آم کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید مؤثر انداز میں متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ملتان سے مزید