• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کی سپلائی ناکام بنا دی،155 ڈبلیو بی ٹھینگی میں لوڈر رکشہ میں موجود 20من سے زائد مردہ مرغیاں تلف‘ سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج لوڈر رکشہ پولیس کی تحویل میں دیدیا گیا، تفصیلات کے فوڈ سیفٹی ٹیم نے وہاڑی کے علاقے ٹھینگی سے مردہ مرغیوں سے بھرا لوڈر رکشہ پکڑ لیا،رکشہ سے بھاری مقدار میں مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں،فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیاں مختلف مقامات پر ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے دورانِ کارروائی 20من سے زائد مردہ مرغیاں موقع پر تلف کرکے سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے لوڈر رکشہ پولیس تحویل میں دےدیا۔
ملتان سے مزید