ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جعلی چیک اور امانت میں خیانت کے الزام میں 10افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے اغوا و زیادتی اور ویڈیو بنانے کے مختلف واقعات میں 8ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے، تھانہ ممتاز آباد پولیس نے شہری پر تشدد اور گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے شہری سے نقدی و موبائل فون لے کر فرار ہونے کے الزام میں نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ ممتاز آباد پولیس نے موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے ملز م کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ سٹی جلال پور پولیس نے اشتہاری مجرم کو فرار کرانے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔