ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف 22 مقدمات درج کر لیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں وقاص سے تین ڈاکو 7ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، کاشف ریاض کے گھر سے 23ہزار روپے اور موبائل فون، قطب پور کے علاقے میں فہیم کا کاپر تار چوری، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں حمزہ سے ڈاکو موبائل فون لوٹ کر فرار، تنویر احمد سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فون لے گئے، خلیل احمد کی دکان سے سامان اور نور احمد کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں عابد سے موبائل فون چھن گیا، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں ابراہیم کے گھر سے 5لاکھ 27ہزار روپے اور دو تولہ طلائی زیورات وغیرہ چوری ہو گئے۔