ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں نامعلوم افراد کوثر بی بی کے گھر سے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقہ میں ندیم کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میںصدیق کا موبائل فون اور راحیل سے نقدی چھین لی گئی، اسی تھانے کی حدود میں زوہیب سے قیمتی موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ صدر کے علاقہ میںندیم کا موبائل فون چوری ہوگیا جب کہ علی کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں علی کے مویشی چوریکرلیے گئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں سرفراز کا سولر سسٹم چوری کرلیاگیا، سٹی شجاع آباد کے علاقہ میںنامعلوم افراد شمیم بی بی کے گھر سے نقدی و زیوارات چوری کرکے لے گئے، صدر جلال پور کے علاقہ میں غلام حسین کے دوبکرے چوری ہوگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں نصیر کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا جب کہ رقیب کا موبائل فون چوری کرلیاگیا، تھانہ قطب پور کے علاقہ میں ارباب کا موبائل فون جب کہ رزاق کے گھر سے ایل ای ڈی چوری کرلی گئی، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں منور کے مویشیچوری ہوگئے، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں معین کا موٹر سائکل چوری ہوگیا، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں سلیم کا قیمتی تیتر چوری کرلیاگیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں قیصر سے نقدی چھین لی گئی جب کہ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ میں خالد سے نقدی چھن گئی۔